راجستھان میں عام شہریوں کو سستی اور رعایتی شرح پر بہترین معیار کی متناسب
اور صاف غذا فراہم کرنے کے لئے اننپورنا رسوئی یوجنا کی
شروعات کی جائے گی۔وزیر اعلی وسندھرا راجے کی پہل پر شروع ہونے والے اس منصوبہ میں عام لوگوں
کو خاص طور پر مزدور، ركشاوالا، آٹووالا، ملازم، طالب
علم، کام کرنے والی
خواتین، بزرگ اور دیگر بے بس افراد کو محض 5 روپے فی پلیٹ میں ناشتہ اور
محض 8 روپے فی پلیٹ میں دوپہر کا اور رات کا کھانا فراہم کروایا جائے گا۔سرکاری اطلاع کے مطابق سب کے لئے بھوجن ، سب کے لئے سمان مشن
کے ساتھ اننپورنا رسوئی یوجنا پہلے مرحلے میں 12 شہروں میں شروع
کی جائے گی۔